پاکستان بزنس کونسل کی ہفتے میں ایک روز گھر سے کام کرنے کی تجویز

ہفتے میں ایک دن گھر سے کام کرنے سے ماہانہ 16 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی بچت ہے، پاکستان بزنس کونسل

جمعہ 27 مئی 2022 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) پاکستان بزنس کونسل نے ہفتے میں ایک روز گھر سے کام کی تجویز دے دی۔ایک بیان میں پاکستان بزنس کونسل نے کہا کہ حکومت نے فیول سبسڈی جزوی واپس لینے کا فیصلہ تاخیر سے کیا مگر صحیح فیصلہ ہے ، پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے سے ملک کا دہرا خسارہ کم ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان بزنس کونسل نے کہا کہ ہفتے میں ایک دن گھر سے کام کرنے سے ماہانہ 16 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی بچت ہے، اس لیے کاروباری ہفتے کا دورانیہ کم کریں جس کے لیے ورک فرام ہوم کیوں نہیں کیا جاسکتا پی بی سی کے مطابق بچت پر عمل کرنے کا کوئی سیاسی نقصان بھی نہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں