سیونتھ ایونیو انٹر چینج کے ساتھ ملحقہ سری نگر ہائی وے پر گریڈنگ اور کاسٹنگ کا کام مکمل کرلیا گیا

جمعہ 27 مئی 2022 23:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) سی ڈی اے کی جانب سے شہر میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ اسی سلسلے میں سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت پر متعلقہ شعبہ جات کی جانب سے سیونتھ ایونیو انٹر چینج پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں. جمعہ کو سی ڈی اے کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق سیونتھ ایونیو انٹر چینج کے ساتھ ملحقہ سری نگر ہائی وے پر گریڈنگ اور کاسٹنگ کا کام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ کلورٹس فریم ورک کو ہٹانے کا کام بھی تیزی جاری ہے۔

اسی طرح سائیڈ والز پینلز پر سلیب سٹیل فکسنگ کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔واضح رہے کہ سیونتھ ایونیو انٹرچینج منصوبے کی تکمیل کے لئے اکتوبر 2022 کا حدف مقرر کیا گیا تھا۔ جبکہ سی ڈی اے انتظامیہ کی خصوصی دلچسپی کے باعث اس منصوبے کو 14 اگست سے قبل ہی مکمل کرلیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسی طرح اس منصوبے کی تکمیل سے ٹریفک کے بہاؤ کی روانی برقرار رکھنے میں بھی مدد ملے گی اور جڑواں شہروں میں ٹریفک جام جیسے مسائل میں بھی کمی واقع ہوگی۔

سی ڈی اے انتظامیہ نے انوائرمنٹ ونگ کو بھی ہدایت جاری کیں ہیں کہ منصوبے میں مناسب جگہ کا انتخاب کرکے زیادہ سے زیادہ شجرکاری بھی کی جائے۔اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت جاری کیں کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور منصوبے کو مقررہ مدت سے قبل مکمل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ شہریوں کو ٹریفک جام جیسے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں