عوام الناس نے اسلام آباد لانگ مارچ سے دور رہ کر اور لاتعلق رہ کر گھبرائے ہوئے کو بھاگنے پر مجبور کیا ، نیئر حسین بخاری

انتخابی اصلاحات کے تحت اگلے انتخابات مکمل آزادانہ منصفانہ صاف اور شفاف ہونگے، سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں لیکن صرف آئین پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوریت کی مظبوطی کیلئے ہونگے ، بیان

جمعہ 27 مئی 2022 23:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے کہاہے کہ عوام الناس نے اسلام آباد لانگ مارچ سے دور رہ کر اور لاتعلق رہ کر گھبرائے ہوئے کو بھاگنے پر مجبور کیا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے تم ڈیل کی امید رکھتے ہو ڈھیل بھی نہیں ملے گی ۔انہوںنے کہاکہ انتخابی اصلاحات کے تحت اگلے انتخابات مکمل آزادانہ منصفانہ صاف اور شفاف ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران خان اسلام آباد میں 5ہزار لوگ جمع نہ کر سکے خیبر پختونخواہ حکومت کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے ۔انہوںنے کہاکہ آئینی ہتھیار سے گھر بھجوایا جانا والا عمران خان تلملا اٹھا ہے، اپوزیشن سے ہاتھ نہ ملانے والے کو پارلیمنٹ کی یاد کرا دی ہے ۔انہوںنے کہاکہ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں لیکن صرف آئین پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوریت کی مظبوطی کیلئے ہونگے ۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ ای وی ایم مشین پر الیکشن کمیشن بھی تحریری اعتراض کر چکا ہے ،قوم سمندر پاکستانیوں کی قومی خدمات کی معترف ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران بتائیں کثیر زر مبادلہ بھجوانے والے سمندر پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کا کونسا بڑا منصوبہ شروع کیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں