زلمی فائونڈیشن اور پیغام پاکستان کے اشتراک سے بنوں کرکٹ اسٹیڈیم میں دو روزہ کرکٹ ٹرائلز اور سرگرمیاں

جمعہ 27 مئی 2022 23:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) زلمی فائونڈیشن اور پیغام پاکستان کے اشتراک سے بنوں کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹرائلز اور Youth Engagement سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔ دو روزہ ٹرائلز کے پہلے روز بنوں کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک سو پچاس سے زائد نوجوان کرکٹرز شریک ہوئے جن میں سینتیس بیٹسمین ، آٹھ وکٹ کیپرز، اور اکتالیس باولرز شامل تھے۔

چھیاسی کرکٹرز کو کل ہونیوالے دوسرے مرحلے کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

،دوسرے روز شارٹ لسٹ کرکٹرز کے صلاحیتوں کو اظہار کا موقع ملا۔دو روزہ پروگرام کے دوران افغانستان میں مہمان خصوصی پاکستان کے سابق سفیر زاہد خان وزیر اور سی پیک معاملات پر وزیر اعلی کے سابق مشیر کاشف ارشاد بھی موجود تھے اور نوجوان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ زلمی فاونڈیشن کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ بنوں میں دو روزہ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمی اور صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا تھا اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں