اسلامی تعاون تنظیم کا سینئر کشمیری رہنماءمحمد یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنانے پر گہری تشویش کا اظہار

جمعہ 27 مئی 2022 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھارت کی ایک عدالت کی جانب سے سینئر کشمیری رہنماءمحمد یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکرٹریٹ نے جمعہ کو ایک ٹویٹ میں کئی دہائیوں سے پرامن آزادی کی جدوجہد کی قیادت کرنے والے کشمیری رہنمائوں میں سے ایک محمد یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں