کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ایم سی آئی کے زیراہتمام ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موک ایکسرسائز

ہفتہ 28 مئی 2022 21:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) اور ایم سی آئی اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کی فائر سروس فراہم کرنے کے لئے ایم سی آئی کے ایمر جنسی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو نہ صرف اپ گریڈ کیا جارہا ہے بلکہ عملے کو پیشہ وارانہ بیرون ملک تربیت دینے کے لئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ اسلام آباد بلکہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی ناگہانی صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لئے ایم سی آئی کے فائر فائٹرز اپنا مؤثر کردار ادا کرسکیں۔

اس سلسلے میں کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ایم سی آئی نے شہر میں کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایک موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا۔ اس ایکسرسائز کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے شعبہ ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی تیاری کا جائزہ لینا تھا۔

(جاری ہے)

ایم سی آئی کے چیف میٹرو پولیٹن آفسیر نے اس عملی مظاہرے کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر شعبہ ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے فائر فائٹرز نے آگ بجھانے، عمارات میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بحفاظت نکالنے اور زخمیوں کو ہسپتال لے جانے اور ریسکو کے مختلف عملی مظاہرے کئے۔ شعبہ ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا تربیت یافتہ عملہ آگ بجھانے کے جدید آلات سے نہ صرف لیس ہے بلکہ اسلام آباد میں ہونے والے ناگہانی واقعات میں اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت بھی دے چکا ہے تاہم اسکی کاکردگی کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔

اسی طرح شہر میں موجود عمارات میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے بھی ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا عملہ سروے کرکے آگ سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ عملے کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔شعبہ ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے پاس نہ صرف غیر ملکی ماہرین سے تربیت یافتہ چاق وچوبند عملہ موجود ہے بلکہ اس کے پاس جدید گاڑیاں، آگ بجھانے کے دیگر آلات بھی موجود ہیں۔ اسی طرح بلند و بالا عمارتوں تک رسائی کے لئے ایسی گاڑیاں بھی موجود ہیں جن سے بلند و بالا عمارات میں لگی آگ کو بھجایا جاسکتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں