وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کالاہور میں وکلاء پر تشدد میں ملوث پولیس حکام کے خلاف سخت کارروائی کے مطالبہ کا نوٹس

ہفتہ 28 مئی 2022 23:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز جس میں پولیس حکام کی جانب سے لاہور میں وکلاء پر تشدد کی مذمت کی گئی ہے اور وفاقی اور صوبائی حکومت سے واقعہ میں ملوث پولیس حکام کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے ،کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزارت قانون و انصاف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف نے کہا کہ واقعہ کو پنجاب حکومت کے نوٹس میں لایا جا چکا ہے اور واقعہ کی شفاف تحقیقات کے لئے کہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی قانون کے غلط استعمال کی اجازت نہیں ، واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں