پاکستان کا ایٹمی طاقت بننا پوری مسلم امہ کے لئے اعزاز کی بات ہے ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کی یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد

ہفتہ 28 مئی 2022 23:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے یوم تکبیر پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی طاقت بننا پوری مسلم امہ کے لئے اعزاز کی بات ہے ۔ میاں محمد نواز شریف نے بلا خوف آج سے 24سال قبل پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو مبارکباد کے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے آج 24 سال مکمل ہو چکے ہیں اس موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ قوم بہادر لیڈر میاں محمد نواز شریف کی جرأت اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے، میاں محمد نواز شریف نے بلا خوف آج سے 24سال قبل پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی طاقت بننا پوری مسلم امہ کے لئے اعزاز کی بات ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں