محمد رفیق مغل کی کتاب ادب کی دنیا میں خوبصورت اضافہ ہے،اسحاق خزائی

پیر 27 جون 2022 23:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2022ء) بردار اسلامی ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے پاکستان میں ثقافتی قونسلر آقائے اسحاق خزائی نے کہا ہے کہ کتاب شائع ہونا ایسے ہی ہے کوئی بچہ اس دنیا میں آیا ہو،محمد رفیق مغل کی کتاب ادب کی دنیا میں خوبصورت اضافہ ہے، اس قدر خوبصورت تصنیف پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں، جس طرح انکا خلوص اور محبت انسان کا دل موہ لیتے ہیں اسی طرح انکی شاعری بھی انسان کو اپنی جانب کھینچتی ہے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں معروف شاعر اہل بیت محمد رفیق مغل کی نئی تصنیف "عقیلہ بنی ہاشم" کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ کتاب جس مقدس اور پاک ہستی کے نام پر لکھی گئی ہے اسی طرح اسکا ٹائیٹل اورنام بھی خوبصورت ہے، رفیق مغل کی سادگی اور اخلاص نے بہت متاثر کیا ہے،یہ بہت خوبصورت کتاب ہے جو بلا شبہ ادب کی دنیا میں ایک خوبصورت اضافہ ہے، اس موقع پر صدر این پی سی انور رضا نے کہا کہ کتاب کے مصنف اہل بیت سے محبت رکھنے والے انسان ہیں اور اور محبت اور پیار انکی تحریر میں واضح طور پر نظر ا?تا ہے،اہل بیت سے محبت رکھنے والا شخص کبھی دنیا میں ناکام نہیں ہو سکتا،نیشنل پریس کلب کا پلیٹ فارم انکے لئے ہمیشہ حاضر رہے گا،وہ شاعر اور ادیب ہونے کے ساتھ ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت میں بھی مصروف ہیں،وہ پاکستان کی واحد ہستی ہیں جنہیں خادم حرم امام رضا علیہا سلام کا اعزاز حاصل ہے، تقریب میں نامور نعت و قصیدہ گو شاعر رضا علی قادری نے اپنا خوبصورت کلام ترنم کیساتھ سنا کر سماں باندھ دیا،تقریب سے دوسروں کے علاوہ سرفراز مغل، خالد رسول، واجد علی خرم، و دیگر نے بھی خطاب کیا، تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر واجد علی مغل نے سرانجام دیئے، تقریب کے ا?خر میں شرکائ کوکتاب کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں