اسمبلیاں اپنی خود مختاری سرینڈر کرچکی ہیں، رضا ربانی

ایوان کی اندرونی کارروائی پر اب عدلیہ انہیں ہدایات دے رہی ہیں، اب خود کے سوا کسی کو قصور وار نہیں سمجھا جا سکتا، رہنما پیپلز پارٹی

جمعہ 1 جولائی 2022 21:54

اسمبلیاں اپنی خود مختاری سرینڈر کرچکی ہیں، رضا ربانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیاں اپنی خود مختاری سرینڈر کر چکی ہیں۔جمعہ کو اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ ایوان کی اندرونی کارروائی پر اب عدلیہ انہیں ہدایات دے رہی ہیں، اب خود کے سوا کسی کو قصور وار نہیں سمجھا جا سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکمران اشرافیہ نے پہلے ہی پارلیمنٹ کو غیر فعال اور صوبائی اسمبلیوں کو ربڑ اسٹیمپ بنا دیا ہے۔پی پی رہنما نے کہا کہ سویلین سرکاری عہدیدار آئین کی دانستہ خلاف ورزی کر رہے ہیں، ہمیں ایسی نہج پر پہنچا دیا گیا جہاں ایوان کی کارروائی عدالتی لائنز پر چل رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ سیاسی جماعتوں نے اپنی جو جگہ گنوائی وہ ہماری زندگیوں میں بحال نہیں ہوسکے گی، عدالتی مداخلت ایوان کی اندرونی کارروائی میں مدد نہیں کر رہی۔میاں رضا ربانی نے کہا کہ سیاسی جماعتیں نقصان سے قبل اپنی آنکھوں سے پٹیاں ہٹائیں، پارلیمان اور صوبائی اسمبلیاں کہہ رہی ہیں کہ ہمیں سانس لینے دیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں