جنید صفدر نے اپنے نام سے بنائے جانے والے جعلی اکاؤنٹ سے مداحوں کو خبردار کردیا

پیر 4 جولائی 2022 17:38

جنید صفدر نے اپنے نام سے بنائے جانے والے جعلی اکاؤنٹ سے مداحوں کو خبردار کردیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2022ء) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے اپنے نام سے بنائے جانے والے جعلی اکاؤنٹ سے مداحوں کو خبردار کردیا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جنید صفدر نے اپنے نام سے بنائے گئے جعلی اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اطلاع دی۔جنید صفدر کے جعلی اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 14 ہزار سے زائد ہے ،دوسری جانب جنید کے اپنے اکاؤنٹ پر ایک لاکھ 82 ہزار سے زائد فالوورز موجود ہیں۔جنید صفدر کے جعلی اکاؤنٹ کی پروفائل پر ان کی نکاح کی تصویر بھی موجود ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں