5 جولائی 1977 پاکستان کی تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن ہے،شازیہ مری

منگل 5 جولائی 2022 21:04

5 جولائی 1977 پاکستان کی تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن ہے،شازیہ مری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2022ء) وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ 5 جولائی 1977 پاکستان کی تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن ہے جس کے تباہ کن اثرات نے پاکستان کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 5 جولائی یوم سیاہ کے حوالے سے جاری اپنے ایک پیغام میں کیا ہے۔ وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا تھا کہ اس دن آمر ضیائ الحق نے قائدِعوام شہید ذولفقار علی بھٹو کی جمہوری حکومت کو ختم کیا ،ایک منتخب وزیرِاعظم کو گرفتار کیا لیکن شہید بھٹو کی سوچ کو ختم نہیں کر سکا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں