کرپشن تحقیقات: ایس ای سی پی سے فرح گوگی کی کمپنی کا ریکارڈ طلب

بدھ 6 جولائی 2022 18:44

کرپشن تحقیقات: ایس ای سی پی سے فرح گوگی کی کمپنی کا ریکارڈ طلب
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2022ء) ا ینٹی کرپشن پنجاب نے سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) سے فرح گوگی کی تعمیراتی کمپنی کاریکارڈطلب کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی جو کہ آج کلچ کرپشن سکینڈل میںخبروںکی زینت بنی ہوئی ہیںانکے خلاف کرپشن کیس کی تحقیقات میںاہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

اس حوالے سے ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کاکہناہے کہ سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی)سے فرح گوگی کی تعمیراتی کمپنی کاریکارڈطلب کیا گیاہے جبکہ ان کی ہاؤسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ بھی طلب کیاگیا۔اینٹی کرپشن کے ترجمان کاکہناہے کہ گوجرانوالہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں