سیلاب متاثرین کے مفت علاج معالجے کیلئے پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم لسبیلہ پہنچ گئی ، وزارت صحت

پیر 8 اگست 2022 12:33

سیلاب متاثرین کے مفت علاج معالجے کیلئے پمز ہسپتال  کے  ڈاکٹروں کی ٹیم  لسبیلہ پہنچ گئی ، وزارت صحت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2022ء) وزارت صحت نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے مفت علاج معالجے کیلئے پمز ہسپتال کی بارہ رکنی ڈاکٹروں کی ٹیم لسبیلہ پہنچ گئی ہے،محکمہ ہیلتھ لسبیلہ کے تعاون سے آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل اور رورل ہیلتھ سینٹر لاکھڑا میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کیمپ میں پمز کے ماہر ڈاکٹرز جن میں جنرل فزیشن، جنرل سرجن، نیورو سرجن، آرتھو پیڈک سمیت دیگر شامل ہیں،مریضوں کا مفت علاج و معالجہ کریں گے اور فری ادویات فراہم کرینگے،ڈاکٹرز کی ٹیموں نے عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ھے۔

ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ وفاقی وزارت صحت صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے ۔وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ وزارت صحت کے ماتحت ادارے صوبائی وزارت صحت کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں،عاشورہ کے فوراً بعد ادویات کی دوسری بڑی کھیپ بلوچستان روانہ کی جائے گی۔\932

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں