جماعت اسلامی کے زیر اہتمام اسلام آبادمیں مختلف مقامات پر جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا

اتوار 14 اگست 2022 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2022ء) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام اسلام آبادمیں مختلف مقامات پر جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ، جس میں پر چم کشائی اور وطن عزیز کی بقا اور سا لمیت کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی ۔

(جاری ہے)

نائب امیر جماعت اسلامی وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم ، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا ، این اے 47کے گرو پ لیڈر محمد کاشف چوہدری ، این اے 48کے گرو پ لیڈر ملک عبد العزیز اور دیگر رہنمائوں نے تقریبات میں شر کت کی ۔

اس مو قع پر شر کا ءسے خطاب کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے کہا اللہ تعالیٰ نے ہمیں 14 اگست 1947 کو وطن عزیز کی صورت میں ایک بڑے انعام سے نوازا ہے۔اس عظیم مقصد کی خاطرلاکھوں مائوں ،بہنوں،بزرگوں اور جوانوں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے ۔ نصر اللہ رند ھاوا نے کہا آج تجدید عہد کا دن ہے ،ہمیں اپنے اللہ سے وعدہ کرنا ہو گا کہ ہم جد وجہد کر کے ملک میں حقیقی معنوں میں اسلامی نظام کے لیے بھر پور جدو جہد کر یں گے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں