جشن آزادی کے سلسلے میں مسجد شہداء اسلام آباد میں تقریب منعقد

اتوار 14 اگست 2022 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2022ء) جشن آزادی کے سلسلے میں مسجد شہداء اسلام آباد میں تقریب منعقد ہوئی۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب کا انعقاد محکمہ اوقاف نے کیا۔

(جاری ہے)

علماء کرام نے پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لئے خصوصی دعا فرمائی۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے اپنے خطاب میں اتحاد بین المسلمین کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔وطن کی آزادی کے لئے بزرگوں بچوں اور ماؤں بہنوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں