اسلام آباد میں بارش کے دوران اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک

اتوار 14 اگست 2022 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2022ء) ڈپٹی کشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایات پر اتوار کی رات بارش کے دوران اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک کر دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق نشیبی اور ندی نالوں کے گردو نواح کے علاقوں میں ریسکیو عملہ بھی چوکس کر دیا گیا ہے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہریار خان کی نگرانی میں تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں