دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

منگل 16 اگست 2022 12:31

دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2022ء) واپڈا کی جانب سے جاری دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار کے مطابق منگل کو دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2لاکھ 84ہزار300کیوسک اور اخراج 2لاکھ 69 ہزار300کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد47ہزار300کیوسک اور اخراج47ہزار 300کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد44ہزار700کیوسک اور اخراج 10 ہزارکیوسک،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمدایک لاکھ55ہزار900کیوسک اور اخراج ایک لاکھ43ہزار 500کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ، پانی کی موجودہ سطح1547.20فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.666 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1171.65 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.762 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، پانی کی موجودہ سطح 640.30 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.029 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں