حکومت پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور اگر پی ٹی آئی کے سربراہ ملکی سیاست میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں تو انہیں پارلیمنٹ میں واپس آنا چاہیے،سیلاب متاثرین کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے،احسن اقبال

ہفتہ 24 ستمبر 2022 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2022ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات احسن اقبال نےکہا کہ حکومت پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور اگر پی ٹی آئی کے سربراہ ملکی سیاست میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں تو انہیں پارلیمنٹ میں واپس آنا چاہیے،سیلاب متاثرین کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ہفتہ کونجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی استعفوں کے معاملے پر پہلے ہی الگ الگ رائے رکھتے ہیں اور وہ اپنی پارٹی کے سربراہ کی حمایت نہیں کر رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے ارکان کو پارلیمنٹ میں خوش آمدید کہیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سیلاب نے پاکستان میں تباہی مچا دی ہے اورلاکھوں لوگ پناہ گاہوں سے محروم ہو گئے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے والے غیر ملکی معززین نے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ عمران خان کو کبھی بھی سیلاب زدہ قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کا موقع نہیں ملا۔ عمران خان ملک میں افراتفری اور انتشار پھیلانے میں مصروف ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور پی ٹی آئی کے سربراہ کو مشورہ دیا کہ وہ خاص طور پر اس آزمائش کے وقت تقسیم کی سیاست نہ کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں