حضور ﷺ کا ذکر نعمت خداوندی ہے‘صدر جمعیت علماء پاکستان،

پاکستان میں قیام امن اوربلا امتیاز دھشت گردوں کے خلاف کاروائی لازم و ملزوم ہیں‘زبیر کیانی

پیر 29 دسمبر 2014 12:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) دہشت گردی کا خاتمہ صرف اور صرف نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ میں ہی ہے۔ اسلام کے چاہنے والوں کو فتح کرنے کیلئے اسلام کے دشمنوں نے اپنی سازشوں کو جاری رکھتے ہوئے عصبیت اور فرقہ واریت کو ہوا دے کردھشت گردی کو جاری رکھا ہوا ہے محمد زبیر کیانی نے ان خیالات کا اظہار مرکزی میلاد کمیٹی چکلالہ میں میلادمصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا زبیر کیانی نے کہا کہ حکومت اگر مصلحت پسندی سے کام لیتی رہی تو دھشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں ہے زبیر کیانی نے کہا کہ حضور ﷺ نور بن کر آئے آپ کے نور سے ظلمتوں کے اندھیرے دور ہوگئے عصبیتوں،جہالت ، قتل غارت گری،اور قبائل کی لڑائیوں کاخاتمہ ہوگیا آپ کے نور سے ساری دنیا کی تاریکی دور ہوگئی اور نور محمد ﷺ سے دنیا میں اجالاہو گیا حضورﷺ نے آپس میں ایک دوسرے کے دشمنوں کو یکجا کردیااور ایک دوسرے کا بھائی بنادیا اور کائنات میں جو کچھ ہے وہ آپ کے دم قدم سے ہے آپ ہی وجہ وجود کائنات ہیں۔

(جاری ہے)

حضور ﷺ کا ذکر نعمت خداوندی ہے اللہ نے آپ کے ذکر کو بلند کردیاہم اورآپ اللہ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے میلاد مصطفی ﷺ منا رہے ہیں آپ نے ظلمتوں ،نفرتوں اور خون کے پیاسوں کو ایک دوسرے کا بھائی بنادیاانہوں نے کہا کہ یہود ونصاری مسلمان کو فتح نہیں کرسکتے، جذبہ عشق رسول ﷺ کو ختم نہیں کرسکتے لہذاوہ مسلمانوں کو آپس میں دست گریباں کرنے کیلئے نفرتیں پھیلا رہے ہیں ایک دوسرے فرقہ کے لوگوں کو قتل کررہے ہیں اور الزام مخالف فرقہ کے لوگوں پر ڈال کر عصبیتوں اور فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی گھناوٴنی سازشیں کررہے ہیں ان کے خلاف حکومت کو کاروائی کرنی چاہئے مصلحت اور مصلحت سے بالا تر ہو کر پاکستان میں قیام امن کیلئے بلا امتیاز دھشت گردوں کے خلاف کاروائی کرنی ہو گئی انہوں نے کہا کہ آج بے روزگاری ،منگائی نے غریب کا جینا دوبھر کردیا ہے حضور کا نظام نافذ کردیا جائے تو کوئی بیروزگار نہیں ہو گاکوئی بھوکہ نہیں سو سکے گااسلام ہر ایک کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں