محسن نقوی کا بیان تمام شہریوں کے لیے کھلی دھمکی ہے، تحریک انصاف

محسن نقوی جواب دیں پولیس کس قانون کے تحت بغیر وارنٹ گھروں میں داخل اور ہراساں کر رہی ہے، شیریںرحمن محسن نقوی دو تین ہفتے رک جائیں، آپ نے جوتے بھی نہر میں چھوڑ کر بھاگنا ہے، سابق وزیر فواد چوہدری کا رد عمل

پیر 20 مارچ 2023 17:43

محسن نقوی کا بیان تمام شہریوں کے لیے کھلی دھمکی ہے، تحریک انصاف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2023ء) پاکستان تحریک انصاف نے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی پریس کانفرنس پر ردّ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ محسن نقوی کا بیان تمام شہریوں کے لیے کھلی دھمکی ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ محسن نقوی جواب دیں پولیس کس قانون کے تحت بغیر وارنٹ گھروں میں داخل اور ہراساں کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ریاست کی رٹ نہیں ہے، یہ جنگل کا قانون ہے جسے یہ شخص اور اس کے حواری پی ٹی آئی کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔ایک بیان میں فواد چوہدری نے محسن نقوی کی پریس کانفرنس پر ردّ عمل دیتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی دو تین ہفتے رک جائیں، آپ نے جوتے بھی نہر میں چھوڑ کر بھاگنا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں