نامعلوم افراد میرے 2 فون رات گھر پر چھوڑ گئے،شیخ رشید احمد

یہ کریک ڈائون کرنے جا رہے ہیں، عمران خان کی سیاست اور پارٹی کو ختم کرنا چاہتے ہیں،ناکام ہوں گے، سابق وزیر

منگل 21 مارچ 2023 16:18

نامعلوم افراد میرے 2 فون رات گھر پر چھوڑ گئے،شیخ رشید احمد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2023ء) سابق وزیرِ داخلہ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میرے 2 فون نامعلوم افراد رات کو میرے گھر پر چھوڑ گئے، میرے 3 فون ابھی تک ان کے پاس ہیں۔اسلام آباد کچہری میں سابق وزیرِ داخلہ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کریک ڈائون کرنے جا رہے ہیں، عمران خان کی سیاست اور پارٹی کو ختم کرنا چاہتے ہیںتاہم ناکام ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جو بھی رائے عامہ کا احترام نہیں کرتا نقصان اٹھاتا ہے، میں سب سے کہوں گا کہ عقل سے کام لیں، ملک کی معاشی اور اقتصادی کشتی ڈوب رہی ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ اس وقت لوگ صرف شفاف انتخابات چاہتے ہیں، یہ تحریکِ انصاف کے خلاف کریک ڈاون کرنے جا رہے ہیں، ممکن ہے کہ یہ تحریکِ انصاف پر پابندی لگانے کی خواہش رکھتے ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری تو کوئی مسئلہ نہیں تاہم یہ اس کو مارنا چاہتے ہیں، ان کے پاس نہ امیدوار ہیں نہ پولنگ ایجنٹ ہیں، نہ الیکشن کی تیاری ہے،صرف فراری ہے۔سابق وزیرِ داخلہ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ انتخابات کے لیے صرف عمران خان تیار ہے، میں آخری دم تک عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں