صدرمملکت نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دیدی

بدھ 22 مارچ 2023 22:04

صدرمملکت نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دیدی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2023ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دے دی۔ قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل ِنو پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں نئی حکومتوں کے قیام کے باعث کی گئی ،پنجاب سے ایس ایم تنویر ، وزیر توانائی ، صنعت، تجارت، سرمایہ کاری اور ہنر سازی ، بطورممبر قومی اقتصادی کونسل تعینات،خیبر پختونخواہ سے حمایت اللہ خان، مشیر خزانہ ا ور توانائی ، بطور قومی اقتصادی کونسل تعینات کیا گیا ۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے تشکیل نوکی منظوری آئین کے آرٹیکل 156 ایک کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر دی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں