پاکستان میں کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی،توانائی، مواصلات اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں،وزیراعظم شہباز شریف کی بیرک ریکو ڈیک مائننگ کمپنی کے وفد سے گفتگو

پیر 27 مارچ 2023 23:07

پاکستان میں کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی،توانائی، مواصلات اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں،وزیراعظم شہباز شریف کی بیرک ریکو ڈیک مائننگ کمپنی کے وفد سے گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2023ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی،توانائی، مواصلات اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں،ریکوڈک منصوبہ بلوچستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا اور اس سے علاقہ میں خوشحالی آئے گی،حکومت ملک میں سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات دینے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے، پاکستان کےکئی علاقے خصوصاً بلوچستان معدنیات سے مالا مال ہیں،ان قدرتی وسائل سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے لئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،ریکو ڈیک منصوبے کے حوالے سے حالیہ معاہدہ دونوں فریقین کے لیے فائدہ مند ہو گا۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم سے پیر کو بیرک ریکو ڈیک مائننگ کمپنی کے وفد نےچیف ایگزیکٹو آفیسر مارک برسٹوو کی سربراہی میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پروزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں کان کنی،انفارمیشن ٹیکنالوجی،توانائی، مواصلات اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں،حکومت ملک میں سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات دینے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے،پاکستان کےکئی علاقے خصوصاً بلوچستان معدینات سے مالا مال ہیں ، ان قدرتی وسائل سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے لئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،ریکو ڈیک منصوبے کے حوالے سے حالیہ معاہدہ دونوں فریقین کے لیے فائدہ مند ہو گا،ریکو ڈیک منصوبہ بلوچستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہو گا اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا،وزیراعظم نے ریکو ڈیک منصوبے پر عملدرآمد کے لیے پراجیکٹ سپورٹ ٹیم کے قیام کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ منصوبے پر عملدرآمد کے لیے تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ منصوبے پر کام کرنے والے 70 فیصد افراد کا تعلق بلوچستان سے ہے،ریکو ڈیک میں کمپنی نے علاقے کی کمیونٹی ڈویلپمنٹ کمیٹی کے تعاون سے سکول قائم کر دیا ہے ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کام جاری ہے،منصوبے میں متبادل توانائی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

بیرک ریکو ڈیک مائننگ کمپنی کے کارپوریٹ سوشل رسپانسبلیٹی کے حوالے سے جاری کاموں کی تعریف کرتے ہوئےوزیراعظم نے کمپنی کو بلوچستان میں دانش سکولز کے قیام میں حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ترغیب دی۔ مارک برسٹوو نے وزیراعظم کو منصوبے کی اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے مارک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریکو ڈیک منصوبے کے حوالے سے حالیہ معاہدہ دونوں فریقین کے لیے فائدہ مند ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ریکو ڈیک منصوبہ بلوچستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہو گا اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔وزیراعظم نے ریکو ڈیک منصوبے پر عملدرآمد کے لیے پراجیکٹ سپورٹ ٹیم کے قیام کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے پر عملدرآمد کے لیے تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ منصوبے پر کام کرنے والے70فیصد افراد کا تعلق بلوچستان سے ہے۔

وزیراعظم کو مزید بتایا گیا ریکو ڈیک میں کمپنی نے علاقے کی کمیونٹی ڈویلپمنٹ کمیٹی کے تعاون سے سکول قائم کر دیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ علاقے کے نوجوانوں کو پیشہ وارانہ اور اعلیٰ تعلیم دینے کے لئےاقدامات کئے جائیں گے تا کہ ان کے لئے روزگار کی راہیں کھلیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ علاقے میں پینے کے صاف پانی اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کام جاری ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ منصوبے میں متبادل توانائی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔وزیراعظم نے بیرک ریکو ڈیک مائننگ کمپنی کے کارپوریٹ سوشل رسپانسبلیٹی کے حوالے سے جاری کاموں کی تعریف کی اور کمپنی کو بلوچستان میں دانش سکولز کے قیام میں حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ترغیب بھی دی۔ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات اسحاق ڈار ،مشیر وزیراعظم احد چیمہ، وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک، وزیراعظم کے معاون خصوصی جہان زیب خان اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران موجود تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں