وزیراعظم محمد شہبازشریف سے متحدہ قومی موومنٹ کے اعلی سطحی وفد کی ملاقات، کراچی کے مسائل بارے آگاہ کیا

بدھ 29 مارچ 2023 22:52

وزیراعظم محمد شہبازشریف سے متحدہ قومی موومنٹ کے اعلی سطحی وفد کی ملاقات، کراچی کے مسائل بارے آگاہ کیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2023ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ کے اعلی سطحی وفد نے بدھ کو ملاقات کی جس میں کراچی کے مسائل بارے آگاہ کیا ۔بدھ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے وفد میں کنوینر خالد مقبول صدیقی اور وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق شامل تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وفاقی وزیر سردار ایاز صادق بھی شریک ہوئے۔ملاقات میں متحدہ کے ممبران نے وزیرِ اعظم کو قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی منظوری پر مبارکباد پیش کی۔وفد نے وزیرِ اعظم کو مردم شماری کے حوالے سے اپنے تحفظات اور کراچی کے مسائل کے بارے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے متحدہ کے تمام تحفظات کو دور کرنے اور انکے مسائل کے حل کی فوری ہدایات جاری کیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں