وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے یوکرین کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر میجر جنرل (ر)نادر خان کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

بدھ 29 مارچ 2023 22:54

وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے یوکرین کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر میجر جنرل (ر)نادر خان کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2023ء) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے یوکرین کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر میجر جنرل (ر)نادر خان نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے نئی ذمہ داریوں پر میجر جنرل (ر) نادر خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان روس اور یوکرین دونوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان امن کی حمایت کرتا ہے اور مسئلے کا سفارتی حل چاہتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں