احتجاج ہمارا آئینی حق ہے ،تحریک انصاف کے کارکنان کو دہشت گرد کہنا سمجھ سے بالا تر ہے،اسد قیصر

جمعرات 30 مارچ 2023 22:43

احتجاج ہمارا آئینی حق ہے ،تحریک انصاف کے کارکنان کو دہشت گرد کہنا سمجھ سے بالا تر ہے،اسد قیصر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2023ء) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنم اسد قیصر نے کہا ے کہ احتجاج ہمارا آئینی حق ہے ،تحریک انصاف کے کارکنان کو دہشت گرد کہنا سمجھ سے بالا تر ہے۔ جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہاکہ پورے ملک میں بالخصوص اسلام آباد اور پنجاب میں تحریک انصاف کے کارکنان اور قیادت کے خلاف غیر قانونی کریک ڈاؤن جاری ہے،دہشت گردی کے مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ احتجاج ہمارا آئینی حق ہے،تحریک انصاف کے لوگ محب وطن پاکستانی اور قانونی کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کے کارکنان کو دہشت گرد کہنا سمجھ سے بالا تر ہے۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تمام صوبوں سے نمائندگی اور اس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود ہیں۔

انہوںنے کہاکہ لیڈرشپ اور کارکنان کے خلاف آیف آر آز اور غیر قانونی چھاپوں کے خلاف آج عدالت سے رجوع کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ماہ رمضان میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن کا عدالتوں پر حملہ ان کا وطیرہ رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اعلیٰ عدلیہ کے خلاف مہم شروع کردی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اقتدار میں رہنے کے لیے مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عدلیہ پر حملے کیے ہیں،ہمارا پرامن مطالبہ ہے کہ ملک میں تازہ انتخابات کروائے جائیں ۔انہوںنے کہاکہ آئینی طور پر 90 دن میں انتخابات کروانا ضروری ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں