شہباز شریف، فضل الرحمان کا آئینی بالادستی میں دبائوقبول نہ کرنے کا فیصلہ

مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم شہباز شریف کو اتحادیوں کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی

جمعرات 30 مارچ 2023 22:47

شہباز شریف، فضل الرحمان کا آئینی بالادستی میں دبائوقبول نہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2023ء) وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف)اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان اتفاق ہوا ہے کہ آئینی ،پارلیمانی بالادستی میں کوئی دبائو قبول نہیں کریں گے۔وزیراعظم ہائوس میں وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دورنوں دونوں رہنماں نے آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی جبکہ اس دوران امیر جے یو آئی (ف )نے وزیراعظم کو اتحادیوں کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف کو پارلیمنٹ میں عدالتی اصلاحات کے حوالے سے ہونے والی حالیہ قانون سازی پر وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی۔وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان اتفاق ہوا ہے کہ آئینی، پارلیمانی بالادستی میں کوئی دبا قبول نہیں کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں