پاکستان کے اسرائیل سے تجارتی تعلقات نہیں،حافط طاہر اشرفی

ایک پاستانی یہودی کو عمران خان ے دور حومت میں اسرائیل جانیی اجازت ملی، پاستانی یہودی نے ایک عرب ملک سے پاستانی اشیا اسرائیل بھیجیں،معاو ن خصوصی

ہفتہ 1 اپریل 2023 15:29

پاکستان کے اسرائیل سے تجارتی تعلقات نہیں،حافط طاہر اشرفی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2023ء) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اسرائیل سے تجارتی تعلقات قائم نہیں اور نہ ہی ایسی کوئی کوشش ہو رہی ہے۔ایک بیان میں علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاستان ے اسرائیل سے تجارتی تعلقات نہیں ہیں، صرف سیاسی مقاصد یلئے متفقہ مقف و متنازع نہ بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایک پاستانی یہودی کو عمران خان ے دور حومت میں اسرائیل جانیی اجازت ملی، پاستانی یہودی نے ایک عرب ملک سے پاستانی اشیا اسرائیل بھیجیں، اس سے متعلق وزارت تجارت یا خارجہ سے این او سی سامنے نہیں آیا ہے، نہ ہی ایسی اطلاع ہے کہ اس کی سرکاری طور پر اجازت دی گئی ہے۔معاون خصوصینے کہاکہ یہ عمل ہم پاکستانیوں کے لیے قابل تشویش تھا، دکھ کی بات ہے پاکستانیوں کے متقفہ معاملے پر کچھ دوستوں نے سیاست شروع کردی اور حکومت، مولانا فضل الرحمان ،ان کی جماعت اور دیگرحکومت کی تائیدکرنیوالی جماعتوں کو مطعون کرنا شروع کردیا۔

(جاری ہے)

طاہر اشرفی نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ اس عمل میں حکومت، اتحادی جماعتوں یا مولانا فضل الرحمان کا عمل دخل ہے، اس معاملے کا ذمہ دار حکومت، مولانا فضل الرحمان یا مجھے ٹھہرانا متفقہ روایت کو خراب کرنے کی کوشش ہے، پاکستان کے اسرائیل سے تجارتی تعلقات قائم نہیں ہوئے اور نہ ہی ایسی کوئی کوشش ہو رہی ہے، تحریک انصاف بے بنیاد الزام تراشی بند کرے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں