آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب سمیت مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اتوار 28 مئی 2023 19:20

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب سمیت مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2023ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا ، بالائی سندھ ، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہاتاہم ملتان22، بہاولپور8، لیہ ایک، بنوں 9، پاراچنار 5،بارکھان 22،لسبیلہ 6، ژوب 3 اور خضدار میں ایک ملی میٹر بارش ریکا رڈ کی گئی ہے۔ اتوار کو ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق شہید بینظیر آباد45،موہنجو داڑواورسکرنڈمیں 43 ڈگر ی سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں