نوازشریف ہرصورت الیکشن سے پہلے پاکستان آئیں گے، رانا تنویر

مذاکراتی ٹیم اگر چند روز میں پی ٹی آئی چھوڑ گئی تو مذاکرات کس سے ہوں گے وزیرتعلیم

پیر 29 مئی 2023 21:04

نوازشریف ہرصورت الیکشن سے پہلے پاکستان آئیں گے، رانا تنویر
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2023ء) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے کہا کہ نواز شریف ہر صورت الیکشن سے پہلے پاکستان آئیں گے اور انتخابی مہم لیڈکریں گے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں رانا تنویر نے کہا کہ مذاکرات جمہوریت اور سیاست کا حصہ ہیں،کیا ہمیں دہشتگرد اور ملک دشمن عناصر سے مذاکرات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکراتی ٹیم اگر چند روز میں پی ٹی آئی چھوڑ گئی تو مذاکرات کس سے ہوں گی سپریم کورٹ کے معاملات افسوسناک ہیں۔رانا تنویر کا کہنا تھا کہ آڈیو لیکس میں جن پرالزامات ہیں وہی منصف بنے بیٹھے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں