سپیکر وڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا خیبرپختونخوا کے ضلع سوات مینگورہ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے2 پولیس اہلکاروں اور سکیورٹی گارڈ کے جاں بحق ہونے پراظہارافسوس

جمعرات 8 جون 2023 15:57

سپیکر وڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی  کا خیبرپختونخوا کے ضلع سوات مینگورہ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے2 پولیس اہلکاروں اور سکیورٹی گارڈ کے جاں بحق ہونے پراظہارافسوس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2023ء) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے خیبرپختونخوا کے ضلع سوات مینگورہ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل اشرف علی ، کانسٹیبل عمرا خان اور سکیورٹی گارڈ کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی ادارے ہمارا فخر ہیں ایسے واقعات سکیورٹی فورسز کے دہشتگردی کے خلاف غیر متزلزل جذبے کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نےمزید کہا کہ پوری قوم شرپسند عناصر کی مذموم سازش کو بے نقاب کرنے اور دہشتگردی کے واقعات کے خلاف متحد ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور یہاں پر دہشتگرد عناصر کی کوئی گنجائش نہیں۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے فائرنگ کے واقعہ میں جان بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ وہ افسوسناک واقعہ میں جان بحق افراد کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں