وفاقی بجٹ، لیپ ٹاپ سکیم کیلئے 10 ارب روپے مختص

جمعہ 9 جون 2023 23:05

وفاقی بجٹ،  لیپ ٹاپ سکیم  کیلئے 10 ارب روپے مختص
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2023ء) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2023-24 کے بجٹ میں لیپ ٹاپ سکیم کیلئے 10 ارب روپے مختص کردیئے ہیں، بجٹ دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال میں وفاقی حکومت میرٹ کی بنیاد پر مستحق طلباء میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرے گی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کی گزشتہ حکومت کے دوران لیپ ٹاپ سکیم نے طلباء میں انتہائی مقبولیت حاصل کی اورطلباء کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ ہوا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں