آلائشوں کو بروقت اٹھانے اور انہیں ٹھکانے لگانے کے کام میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی

پیر 17 جون 2024 17:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2024ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اسلام آباد انتظامیہ نے عیدالاضحیٰ کے پہلے روزالائشیں اٹھانے کے لئے بھر پور ایکشن کیا، چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی نگرانی میں زیرو ویسٹ آپریشن جاری ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آلائشوں کو بروقت اٹھانے اور انہیں ٹھکانے لگانے کے کام میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔

عید کے پہلے ،دوسرے اور تیسرے روز اسلام آباد کے تمام علاقوں میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے،کسی بھی عوامی شکایت پر بلا تاخیر کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اسلام آباد سیف سٹی میں مرکزی کنٹرول روم قائم، زیرو ویسٹ آپریشن کی مانیٹرنگ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں 2500 سے زائد عملہ اور 200 سے زائد گاڑیاں اور مشینری فیلڈ میں موجودہیں ۔

آلائشیں تلف کرنے کے لئے سی ڈی اے نے پہلی مرتبہ شہریوں کو مفت بائیو ڈیگریڈایبل بیگز تقسیم کیے گئے ہیں۔بائیوڈیگریڈایبل بیگز کچھ عرصہ بعد قدرتی طور کچرے میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ آلائشیں نالوں، جنگلوں وغیرہ میں نہ پھینکیں۔ شہری واٹس ایپ پیغام (What's App Message) یا ایس ایم ایس(SMS) کے ذریعے نمبر 03355001213 پر اپنی شکایات بھیج سکتے ہیں۔صفائی ایکشن پلان پر عیدالاضحیٰ کے دوسرے اور تیسرے دن بھی عمل درآمد جاری رہے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں