وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اسلام آباد میں عید الاضحی کے پہلے روز زیرو ویسٹ آپریشن مکمل ہوگیا

پیر 17 جون 2024 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2024ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اسلام آباد میں عید الاضحی کے پہلے روز زیرو ویسٹ آپریشن مکمل ہوگیا،سی ڈی اے کی ٹیموں نے پہلے روز 1750 ٹن آلائشیوں کو مناسب طریقے سے اٹھایا اور تلف کیا۔گزشتہ برس پہلے روز 1676 ٹن آلائشیوں کو تلف کیا گیا تھا۔اسلام آباد کے شہریوں کی صفائی کے بارے 150 شکایات موصول ہوئیں جن کا فوری ازالہ کیا گیا۔

اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کیلئے مجموعی طور پر 110 پوائنٹس قائم کئے گئے۔

(جاری ہے)

تاریخ میں پہلی بار سی ڈی اے، اسلام آباد پولیس اور سیف سٹی کے ذریعے زیرو ویسٹ آپریشن کامیابی سے مکمل کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے سیف سٹی کے کیمروں کے ذریعے زیرو ویسٹ آپریشن کی مانیٹرنگ کی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور پوری ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے،اسلام آباد پولیس،سیف سٹی کے افسران اور عملے نے جانفشانی سے فرائض سرانجام دئیے۔ اسلام آباد میں صفائی کے بہترین انتظامات دیکھ کر خوشی ہوئی۔ اسلام آباد کو صاف ستھرا رکھنے میں شہریوں نے بھی بھرپور تعاون کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں