پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی چین کے سفارت خانے آمد

منگل 10 ستمبر 2024 21:01

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی چین کے سفارت خانے آمد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی چین کے سفارت خانے آمدہوئی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں چینی سفارت خانے کے منسٹر کونسلر یانگ نو اور پالیٹکل کونسلر وانگ شنجے نے بھی ملاقات کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کے درمیان تجارتی تعلقات میں مزید بہتری پر اتفاق کیا ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ کراچی کے میئر مرتضی وہاب بھی موجود تھے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں