عطاء اللہ تارڑکی ہم نیوزکی سینئر اینکرپرسن عاصمہ شیرازی کے گھر آمد، بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

منگل 10 ستمبر 2024 21:14

عطاء اللہ تارڑکی ہم نیوزکی سینئر اینکرپرسن عاصمہ شیرازی کے گھر آمد، بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2024ء) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ منگل کو ہم نیوز کی سینئر اینکر پرسن عاصمہ شیرازی کے گھر گئے اور ان کے بھائی محسن شیرازی کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات کے ہمراہ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ، سیکریٹری اطلاعات عنبرین جان، جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر نے عاصمہ شیرازی کے بھائی محسن شیرازی کے انتقال کو اہل خانہ کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہن بھائی قدرت کے انمول رشتے ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں