سپریم کورٹ نے 12جولائی کے فیصلے پر کوئی وضاحت جاری کی جبکہ فریقین کو نوٹس جاری نہیں ہوئے

جاری وضاحت سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کو رات 8 بجے تک وصول نہیں ہوئی، ڈپٹی رجسٹرارکارجسٹرار کو خط

پیر 16 ستمبر 2024 23:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2024ء) سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کی متفرق درخواست پروضاحت کے حوالے سے ڈپٹی رجسٹرار نے 8 ججز کی جانب سے جاری وضاحت پر رجسٹرار سپریم کورٹ کو نوٹ لکھ دیاہے جس میں کہاگیا ہے کہ میڈیا پر خبریں چل رہی ہیں کہ سپریم کورٹ نے 12 جولائی کے فیصلے پر کوئی وضاحت جاری کی، متعلقہ فریقین کو رجسٹرار آفس کی جانب سے کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا، الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست پر نوٹسز بھی جاری نہیں کیے گئے، الیکشن کمیشن کی متفرق درخواست پر وضاحت سپریم کورٹ ویب سائٹ پر جاری کی گئی،الیکشن کمیشن کی متفرق درخواست پر جاری وضاحت سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کو رات 8 بجے تک وصول نہیں ہوئی، ڈپٹی رجسٹرار نے لیٹر 14 ستمبر کو رجسٹرار سپریم کورٹ کو لکھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں