اساتذہ ملک و ملت کی تعلیمی ترقی اور بہتر مستقبل کیلئےسنجیدگی سے کوشش کریں، ڈاکٹر ملک ابرار حسین

ہفتہ 5 اکتوبر 2024 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2024ء) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر ملک ابرار حسین نے عالمی یوم استاد کے موقع پر معماران ملت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ ملک و ملت کی تعلیمی ترقی اور بہتر مستقبل کے لیے سنجیدگی سے کوشش کریں۔

(جاری ہے)

عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہ آج دنیا بھر میں اساتذہ کا عالمی دن منایا جارہاہے اس موقع پر اساتذہ سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کی تعلیمی ترقی اور نسل نو کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔

یہ پیشہ پیغمبری ہے جس سے وابستہ افراد کو بچوں کی کردار سازی اور عالمی معیار کے مطابق تیار ی میں مدد کرنی چاہیے تاکہ ہمارے بچے دنیا کے مقابلے میں سر اٹھا کر کھڑے ہوسکیں۔ اسی طرح حکومت کو بھی چاہیے کہ اساتذہ کی فلاح وبہبود کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔انہوں نے مزید کہا کہ یوم استاد کے موقع پر نجی شعبہ تعلیم کی جانب سے پاکستانی قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ ملک میں شرح خواندگی میں اضافہ، تعلیمی ترقی اور نسل نو کی تعلیمی آبیاری کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں