وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں فیمیگیشن کا عمل مکمل کر لیا گیا

اتوار 13 اکتوبر 2024 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2024ء) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں مچھر مار فیمیگیشن کا عمل مکمل کر لیا ہے۔اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گلبرگ گرین، گنگال ویسٹ انٹرچینج اور ملحقہ علاقوں میں فیمیگیشن کا عمل مکمل کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

سہالہ، کاک پل، عظیم ٹاؤن ، سیکٹر ای 16 کے دیہی علاقوں ،ایف 17، ای الیون کے رہائشی اور کاروباری ایریاز میں انسداد ڈینگی سپرے مکمل کیا گیا ہے ۔

ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے ڈینگی کے مکمل خاتمے تک فیمیگیشن کا عمل دہرانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز یقینی بنائیں ہر علاقہ اور گلی میں سپرے کیا جائے۔ڈی سی اسلام آباد نے ڈینگی کے خاتمے میں شہریوں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں