صدر مملکت آصف علی زرداری کا گلگت میں کوسٹر کے حادثے پر اظہار افسوس

منگل 12 نومبر 2024 16:41

صدر مملکت آصف علی زرداری کا گلگت میں کوسٹر کے حادثے پر اظہار افسوس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے گلگت میں کوسٹر کے حادثے پر اظہار افسوس اورحادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے امدادی کاروائیاں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں صدر مملکت نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا اور کہا کہ دُکھ کی اِس گھڑی میں میری ہمدردیاں جاں بحق افراد کے ورثاء کے ساتھ ہیں۔صدر مملکت نے جاں بحق افراد کیلئے بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں