ضلعی انتظامیہ کی کارروائی ،سرکاری ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 9 افراد گرفتار

جمعرات 5 دسمبر 2024 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2024ء) ضلعی انتظامیہ کی سرکاری ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار نے سبزی منڈی میں انسپکشن کرتے ہوئے ریٹ لسٹ کی عدم موجودگی اور گرانفروشی کرنے والے 9 افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ ریٹ لسٹ کے نفاذ میں شہری ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں، شہری سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق ہی قیمت ادا کریں، سرکاری ریٹ لسٹ سے زائد قیمت وصول کرنا قانونی طور پر جرم ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں