وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے نیدرلینڈزکے نائب سفیر کی ملاقات

جمعرات 5 دسمبر 2024 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2024ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی/وزیرمملکت برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے نیدرلینڈز کے نائب سفیر ہاجو پروو کلوئٹ نے جمعرات کو ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بات چیت میں میڈیا کے منظرنامہ، ڈیجیٹل میڈیا کے کاروبار اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے متعلق اہم سماجی امور سمیت متعدد موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔ جاری بیان کے مطابق دونوں شخصیات نے رابطہ کاری ، کاروبار اور سماجی مسائل پر ڈیجیٹل میڈیا کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات نے عصر حاضر میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز سے درپیش چیلنجوں اور مواقع پر غور کرنے کا موقع بھی فراہم کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں