ْوزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) طلب کرلیا،معاشی ،سیاسی صورتحال پر غور کیا جائیگا

پیر 20 جنوری 2025 21:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) منگل کو طلب کرلیا۔وزیراعظم ہائوس کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے بلائے جانے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اعلامئے کے مطابق اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں