وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام کا ہرنائی بم دھماکہ پر اظہار افسوس

جمعہ 14 فروری 2025 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2025ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے ہرنائی کے علاقہ بی ایریا تحصیل شاہرگ میں کوئلے کے کان کنوں کی گاڑی پر ہونے والے بم دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے۔جمعہ کو جاری بیان میں انجینئر امیر مقام نے دھماکہ میں شہید ہونے والے مزدوروں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں کا اس طرح معصوم مزدوروں کو نشانہ بنانا بزدلی کی بدترین مثال ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہداء کے لواحقین کی فوری مدد کی جائے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ اس واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد از جلد بے نقاب کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے پوری قوم متحد ہے اور ایسے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں