وفاقی تعلیمی اداروں میں عید اور موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا

وفاقی تعلیمی اداروں میں 7اپریل کو نیا تعلیمی سیشن شروع ہو گا،نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا

جمعرات 20 مارچ 2025 22:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں عید اور موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزارت تعلیم سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے 31مارچ سے 4اپریل تک بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی تعلیمی اداروں میں 7اپریل کو نیا تعلیمی سیشن شروع ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں