کشمیری حریت رہنمائوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کی شدید مذمت

جمعرات 20 مارچ 2025 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2025ء) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں حریت رہنمائوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کی شدید مذمت کی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سینکڑوں حریت رہنماء اور انسانی حقوق کے کارکن بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی جیلوںمیں طویل عرصے سے قید ہیں جنہیں اگست2019میں جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی سے قبل ہی مودی حکومت نے گرفتار کرلیا تھا۔

حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ اور دیگر حریت رہنمائوں نے اسلام آباد میں جاری اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ بھارت ظلم و تشدد، قتل عام ،گرفتاریوں اور املاک کی ضبطگی جیسے ظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کی حق پر مبنی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کومقبو ضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف اپنی آواز بلند کرنی چاہیے ۔

انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تمام تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی طور پر نظر بند تمام حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی رہائی کے لیے بھارت پر دبائو بڑھائیں ۔ کشمیری نظربندوںمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، یاسین ملک، نعیم احمد خان مولوی بشیر عرفانی،ایاز محمد اکبر،،محمد قسم فکتو ،آسیہ اندرابی،فہمیدہ صوفی،ناہیدہ نسرین کے علاوہ انسانی حقو ق کے کارکن خرم پرویز، محمد احسن اونتو اور دیگر شامل ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں