پاکستان کی کوالالمپور میں منعقدہ آسیان ریجنل فورم کے سینئر حکام کے اجلاس میں شرکت
جمعہ 13 جون 2025 00:20
(جاری ہے)
انہوں نے 10 مئی کو پاکستان کے جواب کو جائز، مناسب اور ذاتی دفاع پر مبنی قرار دیا جو صرف فوجی اہداف تک محدود تھا اور شہری آبادی کو نقصان سے بچایا گیا۔ انہوں نے جارحیت پر مبنی "نئے معمول" کے تصور کو مسترد کیا اور بھارت کی جانب سے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل رکھنے کو بین الاقوامی ذمہ داریوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔
انہوں نے حالیہ جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بات چیت اور پرامن ذرائع سے تنازعات کے حل کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کا احترام کرنے پر زور دیا۔انسداد دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کی ہمہ گیر حکمت عملی پر روشنی ڈالتے ہوئےایڈیشنل سیکرٹری نے پاکستان کی قربانیوں کا ذکر کیا اور دہشت گردی کی بنیادی وجوہات جیسے غربت، ناانصافی اور غیرملکی قبضے کے خاتمے پر زور دیا۔ انہوں نے انسداد دہشت گردی کے بیانیے کے غلط استعمال کے ذریعے مسلم کمیونٹی کو نشانہ بنانے کے رجحان پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور بڑھتی ہوئی اسلاموفوبیا کی لہر پر پاکستان کے خدشات بیان کیے۔افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ افغان سرزمین پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال نہ ہو۔انہوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ پاکستان کے اصولی حمایت کا اعادہ کیا اور فلسطینیوں کے خلاف جاری قبضے اور تشدد کی مذمت کی۔ علاقائی سمندری معاملات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے جنوبی چین کے سمندر میں تحمل اور مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا اور چین کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت اور ’’ون چائنا پال‘‘ کی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی سے ترقی پذیر ممالک پر پڑنے والے غیر متناسب اثرات کو اجاگر کیا اور ماحولیاتی انصاف کی ضرورت پر زور دیا نیز ترقی یافتہ ممالک سے مالی معاونت، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور صلاحیت کی تعمیر سے متعلق اپنے وعدے پورے کرنے کا مطالبہ کیا۔ اے آر ایف ، ایس او ایم کے موقع پر، عمران صدیقی نے لاؤس، میانمار، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، ویتنام، فلپائن، جاپان اور آسٹریلیا کے سربراہان وفود سے دو طرفہ ملاقاتیں کیں نیز آسیان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے، خطے اور عالمی امور پر تبادلہ خیال اور آسیان کے ساتھ پاکستان کی "فل ڈائیلاگ پارٹنرشپ" کے حصول پر بات چیت کی گئی۔آسیان ریجنل فورم 1994 میں قائم کیا گیا تھا جو ایشیا پیسیفک کے 27 ممالک پر مشتمل ایک علاقائی سیکیورٹی مکالمہ پلیٹ فارم ہے، جس میں 10 آسیان ممالک اور دیگر شراکت دار شامل ہیں۔ پاکستان 1994 میں اس فورم کا 24واں رکن بنا تھا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں

خیبرپختونخوا کے عوام صوبائی حکومت کی کارکردگی سے مکمل طور پرمایوس ہو چکے ہیں،وفاقی وزیر انجنیئر امیرمقام

پی ٹی آئی کا احتجاج کوئی حقیقی سیاسی تحریک نہیں ،صرف تاریخ کے بعد تاریخ کا ایک چکر ہے،وزیر مملکت بیرسٹرعقیل ..

اپوزیشن نے آئندہ سینیٹ انتخابات کیلئے مشترکہ حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی ہے،گورنر فیصل کریم کنڈی

بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کو سینٹ ٹکٹ دینے کی کوئی سفارش نہیں کی

قومی اور جمہوری استحکام کیلئے سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات ناگزیر ہیں،قیصراحمدشیخ

حکومت سیلز ٹیکس ایکٹ کے حوالے سے تاجر برادری کے تحفظات دور کرنےکیلئے مشاورت کر رہی ہے،ہارون اختر خان

وزیراعظم کے خصوصی اقدام کے تحت 100 نوجوان زرعی گریجویٹس چین میں تربیت کیلئے کل (اتوار ) روانہ ہوں گے

پیٹرولیم ڈویژن کی ہدایات پر گیس کے کنویں بند کیے گئے، جس سے 1.5 ارب ڈالر کا نقصان ہوا

ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ کا وفاقی وزیر خزانہ سے بزنس کمیونٹی کی میٹنگ میں ابوزر شاد کے ..

پاکستانی کیوئسٹس نے آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا

قائد اعظم یونیورسٹی کے خلاف طلبا کی پٹیشن خارج

صدر مملکت آصف علی زرداری کی پاک فضائیہ کو رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کو سینٹ ٹکٹ دینے کی کوئی سفارش نہیں کی
-
پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ کے تِلوں میں تیل نہیں کہ تحریک چلا سکے گی
-
سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی شکل بدل گئی ، اب سیاسی جماعتیں خود طے کرلیتی ہیں
-
سینیٹ الیکشن، پی ٹی آئی کا ناراض رہنماؤں کیخلاف (ن) لیگ، پی پی اور جے یو آئی سے مل کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ
-
قومی اسمبلی کا یوٹیوب چینل پیسے بھی کمانے لگا، ایک ہزار ڈالرز کما لئے
-
یاسمین راشد کو سروسز ہسپتال سے واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا
-
پیٹرولیم ڈویژن کی ہدایات پر گیس کے کنویں بند کیے گئے، جس سے 1.5 ارب ڈالر کا نقصان ہوا
-
ملکی حالات اتنے بھی اچھے نہیں جتنے حکومت کی طرف سے بتائے جارہے ہیں
-
عطا تارڑ سانحہ سوات پر سیاست سے پہلے پنجاب اور اسلام آباد کے سانحات کا جواب دیں
-
وزیراعلی پنجاب نے ایئرپورٹس کے قریب حساس مقامات 30 جولائی تک کلیئر کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کردی
-
وزیراعلیٰ کی پاکستان انڈر 16 والی بال ٹیم کو ایشین چمپئن بننے پر مبارکباد
-
وزیراعلی کا فضائی سفر کو محفوظ بنانے کا مشن، انتظامی اداروں کو ایئرپورٹس کے قریب واقع حساس مقامات 30 جولائی تک کلیئر کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر