وفاقی دارالحکومت میں چوری کی وارداتیں ، شہری زیورات ،دو موٹرسائیکلوں اور گاڑی سے محروم

ہفتہ 4 جولائی 2015 22:04

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چوری،موٹرسائیکل اور کار چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران شہری زیورات،پسٹل،دو موٹرسائیکلوں اور گاڑی سے محروم ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تھانہ لوہی بھیر کے علاقہ بحریہ ٹاؤن فیز ٹو میں محمد سلیمان کے گھر سے نامعلوم چور سونا اور نائن ایم ایم پسٹل کل مالیتی تین لاکھ روپے چرا کر لے گئے ۔تھانہ آبپارہ کے علاقہ جی سیون فور سے طاہر کا موٹرسائیکل نمبر آر آئی ایم ستانوے ستتر،تھانہ مارگلہ کے علاقہ سے عقاس کا موٹرسائیکل نمبر آر آئی ایم نانوے اکاون اور تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ سیثاقب کی کار نمبر آر آئی بی ایک سو تنتیس نامعلوم چور چرا کر لے گئے ہیں ۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں