اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںمحکمہ موسمیات کی آج رات سے ملک میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی آج رات سے ملک میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5جولائی۔2015ء) محکمہ موسمیات نے آج رات سے ملک میں مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جب کہ اسلام آباد، بالائی پنجاب، ہزارہ ڈویژن اورکشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

(خبر جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے جمعہ کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں سمیت ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کے علاوہ چند مقاما ت پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہزارہ، راولپنڈی، گوجرنوالہ، لاہور، ساہیوال ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جب کہ مالاکنڈ ڈویژن اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں تیز ہوائیں چلنے اور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے جہاں ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ کیا گیا جب کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں